0
Sunday 29 Dec 2019 22:08

حکومت کی گھبراہٹ نظر آ رہی ہے، عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

حکومت کی گھبراہٹ نظر آ رہی ہے، عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں سے یوٹرن لے رہی ہے اور لگتا ہے کہ وزیراعظم کا آخری یوٹرن قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا جب اپوزیشن نے نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی تو کہا گیا کہ آین آر او مانگ رہے ہیں اور وزیراعظم نے خود کیا کردیا ہے کہ حکومت نے مالم جبہ او ربی آر ٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی، بی آرٹی اور مالم جبہ میں اپوزیشن کے نہیں ان منصوبوں میں پی ٹی آئی کے لوگوں پر الزامات ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے اور جو لوگ خان صاحب کے ساتھ ہوگئے ان کے گناہ دھل گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی گھبراہٹ نظر آ رہی ہے، عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم وضاحت دیں، مزاحمت کون کررہا ہے؟، ان کو مذاحمت نہیں ملامت ہو رہی ہے۔ نیب آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے، نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں بینظیر کے وژن کو لے کر چل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے دیگر شہروں میں بھی جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے 2020ء میں حکومت کے جانے کا اعلان کر رکھا ہے وہ 4 اپریل سے پہلے پنجاب کے اضلاع کا دورہ کریں گے اور 8 سے 10 اضلاع میں جائیں گے، 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے پہلے یہ پنجاب دورہ مکمل ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 835484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش