0
Sunday 29 Dec 2019 22:42

شدید سردی اور دھند، خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع

شدید سردی اور دھند، خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق شدید سردی اور دھند کے سبب میدانی علاقوں کے اسکولوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر اسکول اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا جب کہ تعطیلات بڑھانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 835492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش