0
Sunday 29 Dec 2019 22:46

پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف

پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کو درست سمت میں گامزن ہونے کی نوید سنادی۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ لینے کے بعد آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ اصلاحاتی پروگرام کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کاروبار کا ماحول بہتر اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افراط زر میں کمی آنا شروع ہوگئی اور اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کردار مناسب ہے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہونے سے پاکستان کی معیشت کے مسائل حل اور مالی استحکام کا آغاز ہوگیا۔ آئی ایم ایف نے اپنے جائزے میں مزید کہا کہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ معاشی سرگرمی اور نمو کو بحال کرنے کے لئے خاص طور پر سرکاری اداروں (ایس ای ای) کے سیکٹر میں ادارہ جاتی اصلاحات کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر مشتمل ایس ڈی آر جاری کردی جس سے مجموعی طور پر ایس ڈی آر کو ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی ترسیل ہوئی۔ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ستمبر کے آخر میں کارکردگی کے معیار (پی سی) میں وسیع مارجن ریکارڈ کئے گئے۔ افراط زر کے آؤٹ لک کے حوالے سے آئی ایم ایف نے مالی سال 20 کے لئے افراط زر کا تخمینہ 13 فیصد سے 11.8 فیصد تک کم ہونے کی پشگوئی کی۔ اس ضمن میں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انتظامی اور توانائی کے شعبوں میں نرخ کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی توقع ہے جس کے اثرات سے گھریلو طلب متاثر ہوں گی اور افراط زر کی شرح 5-7 فیصد متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 835495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش