QR CodeQR Code

جام کمال عثمان بزدار ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

29 Dec 2019 23:11

وزیراعلٰی بلوچستان نے وفد کے ہمراہ ایوانِ وزیراعلٰی میں سردار عثمان بزدار سے ملاقات، وزیراعلٰی پنجاب نے بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی۔ دونوں وزرائے اعلٰی نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اور نئے سال میں نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کا اعادہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلٰی سردار عثمان بزدار سے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ عثمان بزدار اور جام کمال کی ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر تعمیر کی گئی پناہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔ جام کمال نے وفد کے ہمراہ ایوانِ وزیراعلٰی میں سردار عثمان بزدار سے ملاقات، وزیراعلٰی پنجاب نے بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی۔ دونوں وزرائے اعلٰی نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اور نئے سال میں نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب کے ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم پناہ گاہ کے دورے کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان بھی موجود تھے اور انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، سخت سردی میں راتیں سڑک پر گزارنے والوں کو پناہ گاہوں میں لائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 835502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835502/جام-کمال-عثمان-بزدار-ملاقات-مختلف-شعبوں-میں-تعاون-کو-فروغ-دینے-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org