0
Sunday 29 Dec 2019 23:32

پاراچنار، گل سکینہ کے قاتل ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے

پاراچنار، گل سکینہ کے قاتل ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ پیواڑ میں ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والی ننھی گل سکینہ کے قاتل حکومت اور فوج کے تمام تر دعووں کے باوجود تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، واضح رہے کہ قتل کی اس اہندوہناک کارروائی کے بعد پاراچنار بھر میں غم و غصہ کی شدید لہر پائی جاتی ہے۔ اس واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے افسران نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک اس دعوے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ بچی کی قبر کشائی بھی کی گئی اور کوہاٹ سے ماہرین کی ٹیم بھی پاراچنار آئی۔ گل سکینہ کے قتل کے حوالے سے کرم بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر اب بھی اس کیس کو اٹھایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش