QR CodeQR Code

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کیجانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

30 Dec 2019 01:10

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ ماہ سے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کے باعث انکے اہلخانہ بازیابی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام پانچ ماہ سے لاپتہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور حکومت سے فی الفور یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا، مظاہرے میں یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید اور دیگر اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، قارب نوید، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، علامہ قاضی نادر حسین علوی، وجاہت علی مرزا، غلام اصغرانصاری اور عقید مہدی نے کی۔

اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ سے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ بازیابی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اپنے ہی علاقے ملتان سے تعلق رکھنے والے یافث نوید ہاشمی کی فی الفور بازیابی کو یقینی بنائیں، ایسا نہ ہو کہ متاثرہ خاندان خود سوزیوں پر مجبور ہو جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر خارجہ اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 835508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835508/ملتان-جوائنٹ-ایکشن-کمیٹی-فار-شیعہ-مسنگ-کیجانب-سے-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org