QR CodeQR Code

آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو زرداری

30 Dec 2019 08:03

اپنے بیان میں چیئرمین بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے، حکومت قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین نیب آرڈی نینس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کے ساتھ متفق ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 835514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835514/آصف-زرداری-نے-کہا-تھا-کہ-نیب-اور-معیشت-ایک-ساتھ-نہیں-چل-سکتے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org