0
Thursday 7 Jul 2011 15:51

پاکستان نے شمالی کوریا کو حساس جوہری معلومات دیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

پاکستان نے شمالی کوریا کو حساس جوہری معلومات دیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ممتاز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پاک فوج کے بعض جنرلوں کو حساس ایٹمی معلومات کی فراہمی کے عوض تیس لاکھ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی۔ اخبار کے مطابق پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ انہوں نے اعلٰی فوجی حکام کو یہ رقم خود پہنچائی اور اس کے عوض شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو حساس تیکنیکی معلومات اور پرزے فراہم کیے گئے، جن کی مدد سے شمالی کوریا نے پلوٹینیم بم کے بعد یورینیم سے جوہری بم کی تیاری کا کام شروع کیا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر خان نے شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے پندرہ جولائی انیس اٹھانوے کو لکھا گیا ایک خط بھی جاری کیا ہے، جس پر خفیہ تحریر ہے۔ خط پر شمالی کوریا ووکرز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جان بائوونگ ہو کے دستخط موجود ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے دونوں افسران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خان نے اپنے اوپر لگنے والے غیرقانونی جوہری اسمگلنگ کے الزامات کے دفاع میں دوسروں پر یہ الزامات منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 83552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش