0
Monday 30 Dec 2019 08:56

بزدار حکومت کیخلاف پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا فارورڈ بلاک فعال ہوگیا

بزدار حکومت کیخلاف پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا فارورڈ بلاک فعال ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت کیخلاف تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو ہٹا کر نئے وزیراعلیٰ کو لانے کیلئے فاروڈ بلاک متحرک ہوگیا ہے، فارورڈ بلاک بنانیوالے ایم پی ایز کا تعلق سرگودھا، بھکر، وہاڑی، چینوٹ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور ڈی جی خان سے ہیں۔ ناراض ایم پی ایز کی پہلی میٹنگ جمعرات کو ہوئی، جس میں 15 ارکان شریک ہوئے، فاروڈ بلاک نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کی جانب مداخلت بند کی جائے اور عثمان بزدار کو بااختیار بنایا جائے یا انکی جگہ نیا وزیراعلیٰ لے کر آئیں۔ ناراض ارکان صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اداروں کی جانب سے ان کے رویئے سے سخت نالاں ہیں اور عثمان بزدار اتنی طاقت نہیں رکھتے کہ وہ سیکریٹریز سے بات کرسکیں۔ ناراض ایم پی ایز عثمان بزدار کو ہٹا کر اپنا وزیراعلیٰ لانا چاہتے ہیں، جو وفاق کے دباو سے بالا ہو اور صوبائی معاملات کو خود سے چلانے کی ہمت بھی رکھتا ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 835520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش