0
Monday 30 Dec 2019 09:15

سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے، عثمان بزدار

سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفر ایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں‌ میں‌ بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے، پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں، ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا، ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا، سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے، وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے، سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہے اور انشاءاللہ نہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 835524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش