QR CodeQR Code

کراچی میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کریں گے، شہر قائد کو سرسبز و شاداب بنائیں گے، نصرت واحد

30 Dec 2019 15:09

کراچی میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت تمام خرابیوں کی ذمہ داری میئر کراچی پر ڈال رہی ہے جبکہ میئر کراچی فنڈز اور اختیارات نہ ہونے کا راگ آلاپ رہے ہیں، شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران ڈویلپمنٹ کے امور کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، شہر قائد کو سرسبز و شاداب بنائیں گے، وفاق کے تحت زیر تعمیر پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شہر قائد کی حالت بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، شہر میں ابلتے گٹر جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں، سیوریج کے پانی سے سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں، سندھ حکومت تمام خرابیوں کی ذمہ داری میئر کراچی پر ڈال رہی ہے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر فنڈز اور اختیارات نہ ہونے کا راگ آلاپ رہے ہیں، شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 835587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835587/کراچی-میں-ترقیاتی-کاموں-کا-دائرہ-مزید-وسیع-کریں-گے-شہر-قائد-کو-سرسبز-شاداب-بنائیں-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org