0
Monday 30 Dec 2019 16:14

مانسہرہ، مفتی کفایت پر زیادتی کے ملزم کو پناہ دینے کا الزام

مانسہرہ، مفتی کفایت پر زیادتی کے ملزم کو پناہ دینے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو تین دن تک پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 3 روز قبل مانہسرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ میڈيکل رپورٹ میں طالبعلم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق بچے پر تشدد کے واقعے کے تین دن بعد مفتی کفایت اللہ نے ملزم کو ڈی پی او کے حوالے کیا تھا، ملزم کو 3 روز تک پناہ دی گئی جو جرم ہے، تاہم مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ اسوقت درج کیا جائے گا جب جرم ثابت ہوگا۔ گذشتہ روز مدرسہ انتظامیہ نے بچے سے زیادتی کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بچے پر تشدد مدرسہ کے طالبعلم شمس الدین نے کیا ہے، بچے کا ساتھی طالبعلم شمس الدین سے جھگڑا ہوا تھا۔ مدرسہ انتظامیہ کے مطابق ایک جیسے ناموں کی وجہ سے قاری شمس الدین کو ملزم قرار دے دیا گیا اس لئے انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
خبر کا کوڈ : 835601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش