QR CodeQR Code

عراقی سرزمین پر امریکہ کو شدید اور دندان شکن جواب دینگے، حشد الشعبی

30 Dec 2019 17:23

فوجی مراکز کو امریکہ کیطرف سے ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مھدی المھندس کا کہنا تھا کہ شہداء اور زخمیوں کے بہائے گئے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور عراقی سرزمین پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی افواج میں ضم کی گئی عوامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مھدی المھندس نے عراقی صوبہ الانبار اور شامی حدود میں واقع حشد الشعبی کے فوجی مراکز کو امریکہ کی طرف سے ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے بہائے گئے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور عراقی سرزمین پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا۔ ابو مہدی المھندس کا کہنا تھا کہ عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں جبکہ اس سے قبل بھی امریکی فضائیہ کی مدد سے اسرائیلی جنگی طیارے عراقی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں.


خبر کا کوڈ: 835608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835608/عراقی-سرزمین-پر-امریکہ-کو-شدید-اور-دندان-شکن-جواب-دینگے-حشد-الشعبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org