0
Monday 30 Dec 2019 18:11

کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، زاہد حبیب قادری

کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، زاہد حبیب قادری
اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا، اب بھارتی فوج اور حکومت کے بس کی بات نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے، آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے ذریعے پاکستان سنی تحریک دنیا کویہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کشمیر ہمارا حصہ ہیں، بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے ”جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ“ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ و دیگر کو دعوت دی۔

انہوں نے کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں متنازعہ شہری قانون عالمی برادری، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، مسلمانوں پر ظلم و جبر بند کروایا جائے، کشمیریوں کی آزادی کا وقت آ چکا ہے، سسکتی انسانیت، کمزوروں پر بھارتی افواج کا ظلم عالمی جنگی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے، نہتے کشمیریوں کے مظالم دنیا بھر میں عیاں ہو چکے ہیں، نریندر مودی کی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پورا بھارت کشمیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کئی پاکستان جنم لیں گے، جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ نہتے مجاہدین کشمیری عوام کو ایک نیا جذبہ دے گا، عالمی برادری سے انصاف کی کوئی امید وابستہ نہیں کی جا سکتی، حقوق چھیننا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی یہود و نصاریٰ کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہیں، پاکستان سنی تحریک کی پوری قیادت اس وقت یک زبان ہوکر کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، 4 جنوری کو لاہور سے کراچی”جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ “نکلے گا، کارکنان کی بھر پور شرکت ہو گی۔ ریلوے حکام سے اضافی بوگیاں لگانے کی اپیل کریں گے۔ ٹرین مارچ کیلئے جی ایم ریلویز سمیت دیگر حکام سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، ریلویز حکام کی جانب سے بہتر انتظامات کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے، 4 جنوری کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نہتے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹرین مارچ سے پہلے جلسہ بھی منعقد کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 835617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش