0
Monday 30 Dec 2019 18:46

پاکستان رینجرز نے کوئٹہ سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان رینجرز نے کوئٹہ سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رينجرز نے حب چوکی کے قريب کارروائی کرکے منشيات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسنيب چيکنگ کے دوران بھاری مقدار ميں منشيات برآمد کرلی گئی ہے۔  263 کلو چھاليہ، 5 کلو گرام حشيش، 17 کلو گرام ہيروئن پکڑی گئی ہے۔
 

اس کے علاوہ دھنيے کے 25 ہزار کلوگرام بيج اور 1 لاکھ51 ہزار 810 روپے نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ اسمگل ہونے والے مال کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ برآمد منشیات بمع ٹرک کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 835628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش