QR CodeQR Code

ہماری جماعت بلاول بھٹو زرداری کی آفر پر غور کرسکتی ہے، وسیم اختر

30 Dec 2019 19:19

ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی آفر کو قبول کرنا صرف میرے اختیار میں نہیں، ماضی میں حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کئے، موجودہ وفاقی حکومت بھی ایسا ہی کر رہی ہے، عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفر کو قبول کرنا صرف میرے اختیار میں نہیں، ہماری پارٹی اس پر غور کر سکتی ہے۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کئے، موجودہ وفاقی حکومت بھی ایسا ہی کر رہی ہے، ہماری جماعت ان کی آفر پر غور کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لئے پہلے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم انہیں سندھ میں دینے کے لئے تیار ہیں، بس شرط یہ ہے کہ عمران کو گھر بھیج دیں، اس صوبے کو اس کا حصہ دلوا دیں ہم ساتھ مل کر اس صوبے کو ترقی دلوا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 835642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835642/ہماری-جماعت-بلاول-بھٹو-زرداری-کی-ا-فر-پر-غور-کرسکتی-ہے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org