0
Monday 30 Dec 2019 19:42

بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی, بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونگے

بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی, بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونگے
اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لئے سروس رول میں تبدیلی کر دی، بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئی تنازع ،نہ معاملہ الجھایا گیا، بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی، بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لئے سروس رول میں تبدیلی کی گئی۔ بھارتی وزارت دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اب بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔ جنرل بپن راوت کی بطور بھارتی آرمی چیف مدت ملازمت 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 اگست کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب میں خطاب میں اعلان کیا تھا کہ تینوں بھارتی افواج کے لئے ایک نیا عہدہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بنایا جائے گا۔ بھارت میں آرمی چیف کا عہدہ 3 سال کی مدت کا ہوتا ہے۔ بھارت میں آج تک کسی بھی سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔ بھارت میں بہت سے آرمی چیف گزرے ہیں، جنہوں نے 3 سال بطور آرمی چیف پورے ہی نہیں کیے، بیشتر آرمی چیف 62 سال عمر ہونے کی وجہ سے 3 سال پورے ہونے سے پہلے ہی ریٹائرڈ ہوتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش