0
Monday 30 Dec 2019 23:50

ریاست سرائیکیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، نخبہ لنگاہ

ریاست سرائیکیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، نخبہ لنگاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن نخبہ تاج لنگاہ، مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، مرکزی رہنما سردار سلطان محمود خان کلاچی، سٹی صدر ملتان شعیب نواز بلوچ و دیگر نے کہا کہ حکمران سرائیکی صوبے کا وعدہ پورا کریں، جلد از جلد سرائیکی صوبے کا اعلان کریں، حکمرانوں کی حکومت سرائیکی قوم کے ووٹوں کی مرہون منت ہے، اس سے پہلے کے سرائیکی قوم شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کرے، حکومت اپنے وعدے کے مطابق سرائیکی صوبے کا اعلان کرے، پاکستان سرائیکی پارٹی 23 اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبہ کا قیام چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سرائیکی پارٹی کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی قوم کو اس کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، تمام سرکاری محکموں میں سرائیکیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سرائیکی طلباء کو میرٹ پر ہونے کے باوجود نوکریاں نہیں دی جا رہی ہیں، سرائیکی علاقہ کے لوگ غربت کی لکیر سے بھی مجبور ہیں، پنجابی بیوروکریسی اور اسٹبلشمٹ سرائیکی قوم کا استحصال کر رہی ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سرائیکی قوم کو پیچھے رکھا جا رہا ہے اور ریاست سرائیکیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، جس سے سرائیکی قوم انارکی کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔

نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ اگر حکمران جماعت نے سرائیکی صوبہ کا اعلان نہ کیا تو وکلاء پاکستان سرائیکی پارٹی کے ساتھ ہیں، سرائیکی علاقہ کے ایک کروڑ لوگ غربت کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں روزگار کیلئے گئے ہوئے ہیں، غربت کی وجہ سے سرائیکی علاقہ کی خواتین گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور وہاں پر سرائیکی لوگوں کے ساتھ حقارت آمیز سلوک کیا جاتا ہے، سرائیکی صوبہ جلد از جلد دیا جائے، شعیب نواز بلوچ نے کہا کہ سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء پر ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر صرف تعصب کی بنیاد پر کی گئی ہے، اس کو جلد از جلد ختم کیا جائے، سرائیکی سٹوڈنٹ جہاں جہاں پر ہیں، وہ سرائیکی قوم کا سرمایہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش