QR CodeQR Code

کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل نے معدنیات بارے صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ بل مسترد کردیا

30 Dec 2019 23:51

عمائدین کا کہنا تھا کہ بل واپس نہ لیا گیا تو تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، پاڑہ چمکنی کے عمائدین نے دوسرے قبائل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں اور قبائل کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو قبول نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل نے معدنیات کے بارے میں صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ بل کو مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معدنیات کی ملکیت کے حوالے سے بل فوری واپس لیا جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل توئے حاجی خیل کے رہنماؤں مولوی محمد اللہ جان، ملک سلیم جان، حاجی حیات خان، ملک نواز خان، ملک احمد خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ضلع کرم کے پہاڑوں میں موجود معدنیات سینکڑوں سالوں اور آباؤ اجداد کے زمانے سے ان کے قبضے میں ہیں، ان معدنیات کو حکومت کی ملکیت قرار دینا کسی صورت قبول نہیں اور صوبائی اسمبلی سے اس حوالے سے پاس کیا گیا بل انہیں قبول نہیں۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی سے پاس ہونے والا بل واپس لیا جائے اور قبائل کو اپنے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ بل واپس نہ لیا گیا تو تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، پاڑہ چمکنی کے عمائدین نے دوسرے قبائل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں اور قبائل کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو قبول نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 835682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835682/کرم-کے-پاڑہ-چمکنی-قبائل-نے-معدنیات-بارے-صوبائی-اسمبلی-سے-پاس-شدہ-بل-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org