0
Monday 30 Dec 2019 23:56

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 14 اہلکار جاں بحق

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 14 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 14 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان میں افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 14 اہلکاروں کو جاں بحق اور 8 کو زخمی کر دیا۔ صوبے جوزجان کے گورنر کے ترجمان معروف اظہر نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ فیض آباد کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 2 اہلکار لاپتہ ہیں۔ طالبان کے مقامی ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ چیک پوسٹ سے بھاری مقدار میں افغان فوج کا اسلحہ بھی ملا ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع  ہوگئے ہیں، جبکہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش