QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

31 Dec 2019 00:27

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 835690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835690/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org