0
Tuesday 31 Dec 2019 00:41

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن علاقوں میں زلزلہ آیا ان میں شانگلہ، اسکردو، شگر، گلگت بلتستان، چلاس، اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن کے دیگر اضلاع شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شدید تھا اور اس کی شدت 5 اعشاریہ 6 تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 42 کلو میٹر اور مرکز گلگت سے 42 کلومیٹر دور تھا۔
خبر کا کوڈ : 835691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش