0
Tuesday 31 Dec 2019 01:13

حکومت کا سال 2020ء کو عوامی فلاحی سال قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کا سال 2020ء کو عوامی فلاحی سال قرار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہونیوالے میڈیا سٹریٹجی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ حکومت نے سال 2020ء کو عوامی فلاحی سال قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کی سٹریٹجی بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پانچ بڑے عوامی فلاحی اقدامات کی موثر تشہیر کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی فہرست تیار کی جائے گی اور ان پانچ ٹاپ حکومتی اقدامات کو عوام میں اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ سال وزرا کلینڈر بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتوں میں ہونے والے اقدامات پر متعلقہ وزیر پریس کانفرنس کریں گے۔ وزرا عوامی فلاحی منصوبوں کے آغاز اور تکیمل سے متعلق عوام کو آگاہ رکھیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم ہونے کے بعد حکومت آئندہ سال میں عوامی فلاحی اقدامات کو ترجیح دے گی۔ معیشت کی بہتری سے عام آدمی کی زندگی پر اثرات کا تعین کیا جائے گا۔ سال 2020ء میں عام آدمی کی زندگی می بہتری لانا حکومت کا ٹارگٹ ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلا سال عوام فلاحی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔ پوزیشن باشعور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن کی آہ وبکا پر کان دھرنے کی بجائے عوام پر توجہ دیں۔ پی ٹی آئی کا اصل اثاثہ عوامی فلاح کے اقدامات ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 835696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش