0
Tuesday 31 Dec 2019 08:10

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے، شہباز شریف

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کا ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ شہباز شریف نے لندن سے ٹوئٹ میں لکھا کہ اہم ایشوز پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پارلیمانی اقدامات کے بجائے آرڈیننس کا راستہ ترجیحاً اپنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش