0
Tuesday 31 Dec 2019 10:16

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی نیوایئر نائٹ پرسکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی نیوایئر نائٹ پرسکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی زیرصدارت ایس پیز کا اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نیوایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور آتش بازی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ایئر نائٹ پر خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتشبازی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
خبر کا کوڈ : 835727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش