QR CodeQR Code

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی نیوایئر نائٹ پرسکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

31 Dec 2019 10:16

لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ایئر نائٹ پر خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتشبازی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی زیرصدارت ایس پیز کا اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نیوایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور آتش بازی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ایئر نائٹ پر خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتشبازی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 835727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835727/ڈی-ا-ئی-جی-ا-پریشنز-لاہور-کی-نیوایئر-نائٹ-پرسکیورٹی-سخت-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org