QR CodeQR Code

اوورسیز پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، مسعود خان

31 Dec 2019 12:17

سمندر پار پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو مزید منظم کر کے تنازع کشمیر کے حوالے سے ایک جاندار تحریک چلانے کے امکانات موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیریوں، پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین ایمپائر ٹریڈنگ کارپوریشن اینڈ گروپ آف کمپنیز نعیم ملک پرنس کی قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آنے والے وقت میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو مزید منظم کر کے تنازع کشمیر کے حوالے سے ایک جاندار تحریک چلانے کے امکانات موجود ہیں۔ وفد کے ارکان نعیم ملک، سردار ظریف اور ندیم کھوکھر نے کشمیر کے حوالے سے بیرون ملک اپنی سرگرمیوں سے صدر ریاست کو آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان نے صدر آزادکشمیر کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک اور امریکہ کے مختلف حصوں میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 835745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835745/اوورسیز-پاکستانیوں-نے-مسئلہ-کشمیر-بھرپور-انداز-میں-اجاگر-کیا-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org