0
Tuesday 31 Dec 2019 12:25

عوامی مفاد میں حکومت گرانے کیلئے سیاسی قوتوں کو اتحاد کی دعوت دینا سازش نہیں، قمر زمان کائرہ

عوامی مفاد میں حکومت گرانے کیلئے سیاسی قوتوں کو اتحاد کی دعوت دینا سازش نہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی کو اتحاد کی پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے جب کہ عوام کے لیے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا، یہ کسی سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں تو ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟۔ انہوں نے کراچی کی صفائی مہم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی شہر کا کچرا صاف کرنے آئے تھے، مگر وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔ واضح رہے کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔ کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، سندھ میں دینے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔

 
خبر کا کوڈ : 835747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش