QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا سال نوء کی آمد پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

31 Dec 2019 12:33

سردار عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی ہے کہ سال نوء کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب نے سال نوء کی آمد پر قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی ہے کہ  سال نوء کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ  قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔ 


خبر کا کوڈ: 835749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835749/وزیراعلی-پنجاب-کا-سال-نوء-کی-ا-مد-پر-قانون-ہاتھ-میں-لینے-والوں-کیخلاف-کارروائی-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org