QR CodeQR Code

وزیر بلدیات سندھ کی ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

31 Dec 2019 16:34

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میرے چیئرمین کا حکم ہے، جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں، ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لئے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لئے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں، میرے چیئرمین کا حکم ہے، جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں، ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 835783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835783/وزیر-بلدیات-سندھ-کی-ایم-کیو-کیلئے-وزارت-چھوڑنے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org