0
Tuesday 31 Dec 2019 16:34

وزیر بلدیات سندھ کی ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش

وزیر بلدیات سندھ کی ایم کیو ایم کیلئے وزارت بلدیات چھوڑنے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لئے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لئے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں، میرے چیئرمین کا حکم ہے، جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں، ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 835783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش