QR CodeQR Code

آئی جی خیبرپختونخوا کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

31 Dec 2019 17:04

ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جاسکتا ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کیلئے 3 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیئے ہیں۔ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اسی لئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جاسکتا ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کیلئے 3 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 835788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835788/آئی-جی-خیبرپختونخوا-کو-فوری-طور-پر-تبدیل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org