0
Tuesday 31 Dec 2019 17:13

بونیر میں 10سالہ بچی کی ذبح شدہ نعش برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

بونیر میں 10سالہ بچی کی ذبح شدہ نعش برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بونیر کے دور افتادہ علاقہ چغرزئی کے گاؤں بیلگہ سے 10 سالہ بچی کی زبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ خالدہ کے بھائی ذاکر اللہ کے مطابق کل شام تک اُس کی بہن گھر پر تھی، کسی کام کی غرض سے باہر نکل کر لاپتہ ہوگئی، بہت تلاش کیا مگر پتہ نہ چل سکا، عشاء کی نماز کے بعد قریبی کھیتوں سے اُس کی نعش برآمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے ذبح کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 835789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش