0
Tuesday 31 Dec 2019 23:11

سال 2019ء وزیراعظم کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا، مولا بخش چانڈیو

سال 2019ء وزیراعظم کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ 2019ء وزیراعظم عمران خان کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا، 2020ء حکومت کے الوداع کا سال ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دو ہزار انیس وزیراعظم عمران خان کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ اور اداروں کے وقار پر کاری ضرب کا سال ثابت ہوا، حکومت نے ایک سال کے اندر پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، اداروں میں تصادم کی نت نئی سازشیں متعارف کروائیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اپنی باری آئی تو عمران خان نے احتساب سے بھی بدترین یوٹرن لے کر آرڈیننس جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا یوٹرن کشمیر پر لیا گیا اور حکومت نے کشمیریوں کے خون کا سودا کیا، یوٹرن لے لے کر بالاخر خان صاحب نے خود کو بند گلی میں داخل کرلیا، جس سے نہیں نکل پائیں گے، 2020ء اس حکومت کے الوداع کا سال ہے۔
خبر کا کوڈ : 835816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش