QR CodeQR Code

ملائشیا میں پھنسے مزید 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

31 Dec 2019 23:24

ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی، لیکن  پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 835819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835819/ملائشیا-میں-پھنسے-مزید-300-پاکستانی-وطن-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org