0
Wednesday 1 Jan 2020 00:45

2020ء الیکشن کا نہیں کچھ لوگوں کے ہمیشہ کیلئے سیاست سے چلے جانے کا سال ہے، حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

2020ء الیکشن کا نہیں کچھ لوگوں کے ہمیشہ کیلئے سیاست سے چلے جانے کا سال ہے، حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ایسا کوئی نہیں ہے، جو عمران خان کی جگہ لے سکے، اگر پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے، 2020ء میں کچھ لوگ جیل نہیں جائیں گے، لیکن سیاست سے ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ 2020ء مشکل سال ہے، اگر عمران خان یہ سال نکال گئے تو پھر وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء الیکشن کا سال نہیں ہے، کیونکہ ایسا کچھ نظر نہیں آتا، جس کی وجہ سے الیکشن ہوسکیں۔

حامد میر نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2020ء میں آجائے اور اس فیصلے سے سیاسی طوفان پیدا ہو جائے تو الیکشن ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ الیکشن کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء الیکشن کا سال ہوا تو پیپلز پارٹی کو خاص فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ انہیں ووٹ سندھ حکومت کی کارکردگی کی بناء پر پڑیں گے اور سندھ حکومت کی کارکردگی اس قابل نہیں ہے، بلاول یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کے عوام انہیں آنکھیں بند کرکے ووٹ دے دیں گے، اگر آپ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 835831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش