QR CodeQR Code

بی آر ٹی پر گذشتہ 6 ماہ میں صرف 6 فیصد کام ہوسکا

1 Jan 2020 00:48

امکان ہے کہ بی آر ٹی کے مکمل ہونے کے بعد بھی شہریوں کو فوائد حاصل نہیں ہوں گے، عوام کو کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی جائے گی، فی کلو میٹر 5 روپے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع ہونے والے میگا منصوبے بی آر ٹی پر گذشتہ 6 ماہ میں صرف 6 فیصد کام ہوسکا، فنڈز کی تاخیر کے باعث کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں میگا منصوبہ بی آر ٹی ابتدا ہی سے تنازعات اور مسائل کا شکار ہے، ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر سے کام بھی سست روی کا شکار ہوا، حکومت نے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک سے مںصوبے کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ بھی کیا، میگا پراجیکٹ پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا تھا جو اب تقریبا ً68 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سال کے اختتام پر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے بی آر ٹی کی تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ صوبائی حکومت نے تحقیقات رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع اپنا موقف سامنے لانے کے لئے کیا گیا۔ واضح ہو کہ امکان ہے کہ بی آر ٹی کے مکمل ہونے کے بعد بھی شہریوں کو فوائد حاصل نہیں ہوں گے، عوام کو کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی جائے گی، فی کلو میٹر 5 روپے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 835833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835833/بی-ا-ر-ٹی-پر-گذشتہ-6-ماہ-میں-صرف-فیصد-کام-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org