QR CodeQR Code

پارلیمنٹ امریکیوں کے انخلاء کا ووٹ دے اور مخالفین کو بے نقاب کرے، کتائب حزب اللہ

1 Jan 2020 01:11

حشد الشعبی کے بریگیڈ کتائب حزب اللہ نے بغداد میں عراقی عوام کیطرف سے امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ شرارت، جاسوسی اور امریکی مذموم سازشوں کا گڑھ ہے جبکہ عوام کیطرف اسکا محاصرہ عراقی قوم کو عنقریب حاصل ہونیوالی عزت و عظمت کا پہلا قدم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی قومی افواج میں شامل حشد الشعبی کے بریگیڈ "کتائب حزب اللہ" نے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر ووٹنگ کروائے۔ عرب ذرائع کے مطابق حشد الشعبی کی "کتائب حزب اللہ" بریگیڈ، جس پر حال ہی میں امریکہ کیطرف سے ہوائی حملہ کیا گیا ہے، نے بغداد میں عراقی عوام کیطرف سے امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ شرارت، جاسوسی اور امریکی مذموم سازشوں کا گڑھ ہے, جبکہ عوام کیطرف اس کا محاصرہ عراقی قوم کو عنقریب حاصل ہونیوالی عزت و عظمت کا پہلا قدم ہے۔ کتائب حزب اللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج اور اسکا محاصرہ عراقی عوام کی حریّت کی علامت ہے۔

کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں اس بات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی عوام کا اگلا قدم قابض افواج اور ان کے ساتھ وابستہ بیرونی طاقتوں کو عراق سے نکال باہر کرنا ہے، پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی سرزمین سے امریکیوں کے انجلاء کیلئے قانون سازی کرے اور اس مقصد کیلئے ووٹنگ کروائے۔ کتائب حزب اللہ کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹیرینز کو چاہiئے کہ وہ محب وطن عراقیوں کا خون بہانے والے امریکی فوجیوں کو عراقی سرزمین سے بےدخل کرنے کیلئے اپنا ووٹ استعمال کریں اور ان عناصر کو جو ملکی سرزمین سے دشمن کو نکال باہر کرنیکے مخالف ہیں، بےنقاب کرے۔


خبر کا کوڈ: 835836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835836/پارلیمنٹ-امریکیوں-کے-انخلاء-کا-ووٹ-دے-اور-مخالفین-کو-بے-نقاب-کرے-کتائب-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org