QR CodeQR Code

فارورڈ بلاک کی خبروں کے بعد ایم پی ایز کے ایک گروپ کا عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان

1 Jan 2020 08:45

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالوں میں غضنفر عباس، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار جیسے وزیراعلٰی کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اراکین اسمبلی نے خود کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب کا سپاہی بھی قرار دیا۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے جن اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ان میں غضنفر عباس، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔ وزیراعلٰی پنجاب کی اراکین پنجاب اسملبی سے ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ وزارت اعلٰی کا منصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے اور میں نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی گئی۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 835845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835845/فارورڈ-بلاک-کی-خبروں-کے-بعد-ایم-پی-ایز-ایک-گروپ-کا-عثمان-بزدار-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org