QR CodeQR Code

نئے سال کے سوا کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، پرویز الٰہی

1 Jan 2020 09:02

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مسلمانوں کا موازنہ مت کریں، آج بھارت میں دو قومی نظریہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نئے سال میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ہی ایک تبدیلی ہے، نئے سال کے سوا کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات میں ہونیوالی بات ایک امانت ہے، اسے ٹھیک وقت پر بتاؤں گا۔ ہم سب کی شناخت پاکستان ہے، بھارت اور پاکستان کے مسلمانوں کا موازنہ مت کریں، آج بھارت میں دو قومی نظریہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ قائداعظم نے جو دو قومی نظریہ پیش کیا تھا، وہ درست ثابت ہوا، آج مودی بھارت میں جو کچھ کر رہا ہے، اسے قائداعظم اور ہمارے بڑوں نے بھانپ لیا تھا۔ نجی یونیورسٹی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں سہولتیں فراہم کرے اور وہ رکاوٹیں دور کرے، جو شہباز شریف نے کھڑی کی ہیں، 10 سال میں نواز لیگ نے ہر کام میں رکاوٹ ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 835851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835851/نئے-سال-کے-سوا-کوئی-تبدیلی-نظر-نہیں-ا-رہی-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org