0
Wednesday 1 Jan 2020 09:39

لاہور میں سال نوء کا جشن، نوجوانوں کو سڑکوں پر ہلہ گلہ

لاہور میں سال نوء کا جشن، نوجوانوں کو سڑکوں پر ہلہ گلہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی نئے عیسوی سال کو روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ لاہور میں سرکاری سطح پر اس سال کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی تاہم عوامی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گذشتہ برسوں میں ریس کورس پارک اور گریٹر اقبال پارک میں سرکاری سطح پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا جو اس سال منسوخ کر دیا گیا۔ لاہور میں نئے سال کی آمد کیساتھ ہی مال روڈ پر میلے کا سماں تھا، نوجوان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مال روڈ پر جمع ہو گئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ بحریہ ٹاون لاہور میں ایفل ٹاور پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس میں سیکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

نئے سال کے جشن کے دوران مال روڈ، لبرٹی سمیت مختلف علاقوں میں منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سالِ نوء کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف فیسٹیولز اور تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے الحمراء آرٹ کونسل کے زیراہتمام قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے جبکہ مختلف شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 835855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش