1
0
Wednesday 1 Jan 2020 21:19

حکومتی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہو جائیں گے، حسن کاظمی

حکومتی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہو جائیں گے، حسن کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی غریب عوام پر نئے سال کے پہلے ہی دن پیٹرول بمب گرا دیا، نئے سال کے پہلے ہی دن فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے کا اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ موجودہ حکومت میں آنے سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ تبدیلی کے بعد ملک سے غربت کا ختم ہو جائے گا، مہنگائی کی حالیہ صورتحال کے بعد یہ بات بلکل واضح ہو جاتی ہے کہ غربت کا چاہے خاتمہ ہو نہ ہو غریب عوام کا حتماً خاتمہ ہو جائے گا۔

لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر غربت سے دوچار پاکستانی عوام کے خیر خواہ ہیں تو بجائے پیٹرول، ایل پی جی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کرنے کے انہیں کم کرنے کی کوشش کریں اور نئے پاکستان کو فائدہ مند پاکستان ثابت کریں وگرنہ اس ہی رفتار سے مہنگائی ہوتی رہی تو عوام پرانے پاکستان میں ہی اپنی بقاء تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 835865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
IMF کے سربراہ کا یہ بیان کہ پاکستان نے وہ تمام مطالبے پورے کر دیئے ہیں، جو ہماری ڈیمانڈ تھی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت دشمن کے مطالبے پورے کرکے عوام اور پاکستان دشمنی کر رہی ہے۔ اس لئے حکومت اور آئی ایم ایف ہی پاکستان و عوام دشمن اور مہنگائی و فساد کی جڑ ہیں۔
ہماری پیشکش