QR CodeQR Code

نیوایئرنائٹ، لاہور میں ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر 156 افراد گرفتار

1 Jan 2020 11:51

نیوایئر نائٹ پر سول لائن ڈویژن میں 12 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 51 مقدمات درج کیے گئے اور پولیس نے 60 منچلوں کو بھی دھر لیا۔ صدر ڈویژن میں 18 مقدمات درج کیے گئے اور 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کینٹ ڈویژن میں نیو ایئرنائٹ پر 11 منچلوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سال نوء کے آغاز پر لاہور میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس رات بھر سرگرم رہی۔ گزشتہ شب پولیس نے 141 مقدمات درج کرکے 156 منچلوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاون ڈویژن میں 26 منچلوں کیخلاف مقدمات درج کرکے 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں آتشبازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے 23 مقدمات درج ہوئے جبکہ 26 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ نیوایئر نائٹ پر سول لائن ڈویژن میں 12 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ 51 مقدمات درج کیے گئے اور پولیس نے 60 منچلوں کو بھی دھر لیا۔ صدر ڈویژن میں 18 مقدمات درج کیے گئے اور 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کینٹ ڈویژن میں نیو ایئرنائٹ پر 11 منچلوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 835889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835889/نیوایئرنائٹ-لاہور-میں-ویلنگ-ہوائی-فائرنگ-اور-آتشبازی-پر-156-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org