QR CodeQR Code

کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرگیا، شدید سردی کیوجہ سے کاروبار زندگی متاثر

1 Jan 2020 12:34

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کڑاکے کی سخت سردی نے دانت بجا دیئے، جہاں سال کا کم ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 3 جنوری سے بارش اور سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سردی نے زندگی کا پہیہ جام کر دیا۔ بالائی علاقوں ميں ٹھنڈ رگوں ميں خون جمانے لگی۔ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ میٹ آفس کے مطابق سردی کی لہر اگلے 2 ہفتے برقرار رہے گی۔ سال نو کے آغاز پر پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں صبح سویرے تک دھند کے ڈیرے برقرار رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
 


خبر کا کوڈ: 835900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835900/کراچی-میں-درجہ-حرارت-9-ڈگری-تک-گرگیا-شدید-سردی-کیوجہ-سے-کاروبار-زندگی-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org