0
Wednesday 1 Jan 2020 12:52

وزیراعظم عمران خان کا پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان کا پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پمز اور پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
 
اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ دورہ کے موقع پر پولی کلینک کی سربراہ ڈاکٹر نائلہ اسرار نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے مریضوں کی عیادت کی اور سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ سے صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 835905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش