QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لئے ایم کیو ایم کو پیشکش کی، اسد عمر

1 Jan 2020 15:42

سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیاست ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، وفاق کے سندھ حکومت کے ساتھ سیاسی اختلاف پر کوئی ابہام نہیں، عوامی مفاد کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لئے ہاتھ پاؤں مارنے کیلئے ایم کیو ایم کو آفر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں وفاق نے اپنا کام کرلیا لیکن صوبے نے کچھ نہیں کیا، کے فور منصوبے پر مشکلات پیدا ہوئیں تھیں اس منصوبے پر وفاق تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، کے فور منصوبہ کراچی کے باسیوں کی اشد ضرورت ہے، منصوبوں کی رفتار تیز ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیاست ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، وفاق کے سندھ حکومت کے ساتھ سیاسی اختلاف پر کوئی ابہام نہیں، عوامی مفاد کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل چاہتی ہے، جلد از جلد منصوبوں کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کراچی آکر انکا افتتاح کریں گے، رش پر قابو پانے کے لئے کراچی سے پپری تک فریٹ کوریڈور بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 835917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835917/پیپلز-پارٹی-کی-سیاست-ختم-ہوچکی-اس-لئے-ایم-کیو-کو-پیشکش-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org