QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم کو شراکت اقتدار کی پیشکش میں بڑی پیش رفت

1 Jan 2020 16:19

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے، پیپلز پارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیو ایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی، انتظامی پیکج پر بات ہوگی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے، پیپلز پارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو روز قبل ایم کیو ایم کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلے تو انہیں سندھ میں وزارتیں دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 835920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835920/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-ایم-کیو-کو-شراکت-اقتدار-پیشکش-میں-بڑی-پیش-رفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org