0
Wednesday 1 Jan 2020 16:27

سال 2019ء پاکستان کیلئے کیسا رہا؟

سال 2019ء پاکستان کیلئے کیسا رہا؟
اسلام ٹائمز۔ سال 2019ء پاکستان کے لئے کئی حوالوں سے اہم رہا اور اس سال کے دوران پاکستان میں کئی تاریخی واقعات رونما ہوئے۔ 2019ء کے دوران پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی۔ گزشتہ برس کے دوسرے مہینے میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی گرم جنگ میں بدلی، 26 فروری 2019ء کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی سرحد کے اندر دراندازی کی جس کا اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ نے ستائس فروری کو بھارت کے دو طیارے گرائے، اس میں ایک طیارہ مگ 22 بھی تھا، جس کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابہی نندن زندہ گرفتار ہوا، پاک فوج نے اسے چائے پلاکر واپس بھارت کے حوالے کردیا۔ 09 نومبر 2019ء کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی سکھوں کے لئے کرتارپور رہداری کا بھی افتتاح کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی عدالت پہنچا، جہاں سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کے لئے حکومت کو قانون سازی کیلئے چھ مہینے کا وقت دیا۔

تاریخ میں پہلی بار ایک آمر کو قانون توڑنے کی سزا بھی ہوئی، خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں پھانسی کی سزا سنائی۔ اسی سال برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور یہاں تین دن گزارے۔ کرکٹ کے حوالے سے یہ سال پاکستان کے لئے اچھا رہا اور یہاں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی ہوئی، لاہور میں دہشت گرد واقعہ کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے، سیریز پاکستان کے نام رہی۔
خبر کا کوڈ : 835922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش