0
Wednesday 1 Jan 2020 16:34

ثناءاللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

ثناءاللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے ثناءاللہ عباسی کو آئی جی کے پی کے مقرر کر دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر نعیم خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ثناءاللہ عباسی اِسوقت انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ایک عرصے تک سندھ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے ثناءاللہ عباسی سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جن تین ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی تھی، ان میں پولیس سروس آف پاکستان کے محمد طاہر، ثناءاللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی اور یہی وجہ آئی جی خیبر پی کے ڈاکٹر نعیم کی برطرفی کی وجہ بنی، ڈاکٹر محمد نعیم نے رواں برس 9 فروری کو آئی جی کے پی کے کا چارج سنبھالا تھا اور محض 11 ماہ بعد انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش