0
Wednesday 1 Jan 2020 19:07

ایم کیو ایم واضح کرے اسے سندھ کے مفادات عزیز ہیں یا پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے، نثار کھوڑو

ایم کیو ایم واضح کرے اسے سندھ کے مفادات عزیز ہیں یا پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے شرط پر سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی پیشکش پر ردعمل دے کر سندھ سے وفاداری نہیں کی ہے، ایم کیو ایم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے کہ انہیں سندھ کے مفادات عزیز ہیں یا پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے عزیز ہیں۔ اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم خود واضح کرچکی ہے کہ وفاقی حکومت نے صرف کھوکھلے وعدے کئے ہیں، عملی طور پر سندھ کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ کیلئے اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی قوت بن کر کام کرینگے، تو یہ صوبے اور ملک کے عوام کیلئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر کی قوت سے اگر وفاقی حکومت گھر جاتی ہے، تو سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کیلئے بہتری کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سازش اور فلور کراسنگ پر یقین نہیں رکھتی، اس لئے بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو کھلے عام وفاق سے علیحدگی کرنے پر سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔
خبر کا کوڈ : 835933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش